ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا میں ڈی یو کی ایک طالبہ نے لگائی پھانسی

نوئیڈا میں ڈی یو کی ایک طالبہ نے لگائی پھانسی

Tue, 29 Jan 2019 00:01:49    S.O. News Service

نوئیڈا،28 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش میں نوئیڈا سیکٹر 27 میں رہنے والی دہلی یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اپنے عاشق سے لڑائی کے بعد پنکھے سے فندا لگا کر خود کشی کر لی۔تھانہ سیکٹر 20 کے انچارج انسپکٹر منوج کمار پنت نے پیر کو بتایا کہ سیکٹر 27 کے سی بلاک میں واقع پی جی میں رہنے والی 22سالہ سواتی سینی نے اتوار کی رات اپنے کمرے کی چھت کے پنکھے سے فندا لگا کر خود کشی کر لی۔طالبہ دہلی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔پنت نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سواتی کے سوپنل کمار گپتا نامی نوجوان سے محبت تھی۔ دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی۔سوپنل گپتا گلگوٹیا یونیورسٹی میں بی ٹیک ٹھرڈ ایئرکا طالب علم ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالبہ نے گزشتہ رات کو سوپنل کو کئی بار فون کرنے کی کوشش کی، لیکن اس نے اس کا فون نہیں اٹھایا۔اس بات سے پریشان ہو کر اس نے اس کو وہاٹس ایپ پر میسج لکھا اور اس کے بعد خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا ہے۔پولیس طالبہ کے عاشق کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


Share: